ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ، تقریباً 24 لاکھ افراد متاثر

ہندوستان کورونا کا عالمی مرکز بن چکا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ معاملات اب ہندوستان میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انفیکشن کے ساتھ ساتھ اموات کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے درمیان ہندوستان 47 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ چوتھے مقام پر بنا ہوا ہے۔ ہندوستان سے آگے اب صرف امریکہ، برازیل اور میکسیکو ہی رہ گئے ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ چوتھے مقام پر تھا۔ برطانیہ میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 41 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستان کورونا کی وبا کا عالمی مرکز بن چکا ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ معاملات اب ہندوستان میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انفیکشن کی تیز رفتار کے ساتھ ہندوستان میں اموات کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک روز قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا کہ اعداد و شمار کے جائزہ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ سات دنوں میں یومیہ امریکہ اور برازیل سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔ دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی 15 فیصد سے زیادہ اموات ہندوستان میں درج کی گئی ہیں۔


ہندوستان میں 4 سے 10 اگست تک ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کل 411379 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اس دوران 6251 لوگوں کی موت ہوئی۔ وہیں امریکہ میں اس دوران 369575 کیسز کی تصدیقی کی گئی اور 7232 افراد کی موت ہوئی۔ قابل ذکر ہے ہے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد کے معاملہ میں امریکہ سر فہرست بنا ہوا ہے۔ ہندوستان میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 2395471 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، ان میں سے تقریباً 6.5 لاکھ کیسز فعال ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب شفایاب ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 13 Aug 2020, 9:37 AM
    /* */