عمران خان سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں نریندر مودی، پاکستانی اخبار کا دعویٰ

پاکستان کے اردو اخبار ’جنگ‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی افسران اپنے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کرانے کی زبردست کوششیں کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پاکستانی اخبار ’جنگ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی افسر اپنے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کرانے کی زبردست کوششیں کر رہے ہیں۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں 29 اکتوبر کو اکونومک اینڈ بزنس ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس (آئی سی بی ای آر) ہوگی جس میں امید ہے کہ دونوں لیڈر پہنچیں گے اور ’ہندوستانی پی ایم نریندر مودی پاکستان کے پی ایم نریندر مودی سے ہاتھ ملانے کی کوشش کریں گے۔‘

اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی طرف سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کرانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر یہ ملاقات ریاض میں نہ ہو سکے تو پھر کوشش اس بات کی بھی ہو رہی ہے کہ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر دونوں لیڈروں کی ملاقات کرائی جائے۔


اخبار کا کہنا ہے کہ دنیا کے کچھ ممالک کی راجدھانیاں بھی اس بات کے لیے زور لگا رہی ہیں کہ مودی اور خان کی ملاقات ہو، لیکن اسے لے کر پاکستان کی اپنی کچھ شرطیں ہیں۔ اخبار نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ہندوستان نے سفارتی چینلوں کے ذریعہ پاکستان کو کچھ خاص سہولتوں کی بھی پیش کش کی ہے۔ لیکن پاکستان کی ان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔