’ہندوستان بھولتا نہیں ہے، انصاف مل گیا‘، پہلگام حملہ کے ایک سال مکمل ہونے پر ہندوستانی فوج کا پیغام
22 اپریل 2025 کو پہلگام میں دہشت گردوں نے سیاحوں کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملہ میں 26 بے قصوروں کی موت ہو گئی۔ دل دہلا دینے والے اس واقعہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ دیا تھا۔

22 اپریل کو پہلگام حملہ کے ایک سال مکمل ہونے والے ہیں۔ 22 اپریل 2025 صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک چیخ ہے جس نے ہندوستان کے کلیجے کو چیر کر رکھ دیا تھا۔ ایک ایسا زخم جسے وقت کی کوئی بھی پٹی شاید کبھی بھر نہیں پائے گی۔ پہلگام کی وادیوں میں اس دن سکون نہیں، ماتم پسرا تھا۔ بزدل دہشت گردوں کے اس حملہ نے 26 زندگیاں ختم کر دیں۔ کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔
پہلگام حملہ کی پہلی برسی سے ٹھیک ایک روز قبل ہندوستانی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کر ایک واضح پیغام دیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جب انسانیت کی حدیں لانگھی جاتی ہیں، تو جواب نتیجہ خیز ہوتا ہے۔ ہندوستان بھولتا نہیں ہے۔ انصاف مل گیا ہے۔ ہندوستان متحد ہے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ بیسرن کی خوبصورت وادیاں اس دن اچانک چیخوں اور بارود کےد ھوئیں سے بھر گئی تھیں، جب 22 اپریل 2025 کو دہشت گردوں کی گولیاں کسی مذہب یا چہرے کو نہیں دیکھ رہی تھیں، وہ صرف موت تقسیم کر رہی تھیں۔ پہلگام، جسے دنیا ’منی سوئٹزرلینڈ‘ کے نام سے جانتی ہے، اس دن وہاں موت کا خوفناک منظر تھا۔ موت سایہ کی طرح پیچھا کر رہی تھی۔ دہشت گردوں نے سیاحوں کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں 26 بے قصوروں کی موت ہو گئی۔ دل دہلا دینے والے اس واقعہ نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کئی کنبے اس دن اجڑ گئے، جس کے نشانات آج بھی باقی ہیں۔
وہ خوفناک منظر کئی لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ کسی کے شوہر کی موت ہوئی، تو کسی نے اپنے چشم و چراغ کو آنکھوں سے مرتے ہوئے دیکھا۔ آج بھی اس منظر کو یاد کر روح کانپ جاتی ہے۔ حملہ کے کچھ دن بعد ہندوستان نے ’آپریشن سندور‘ چلایا اور 7-6 مئی کو پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کئی دہشت گرد ٹھکانوں کو ہدف بنایا گیا۔ یہ کارروائی 26-22 اپریل 2025 کے درمیان پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے جواب میں کی گئی، جس میں 26 شہریوں کی جان گئی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔