ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں اضافہ، کیسز کی مجموعی تعداد 90 لاکھ 95 ہزار

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس کے انفیکشن سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آنے سے زیر علاج مریضوں میں ایک بارپھر سے اضافہ ہوا ہے

کورونا کے ٹیسٹ کے لئے نمونہ دیتی خاتون / تصویر آئی اے این ایس
کورونا کے ٹیسٹ کے لئے نمونہ دیتی خاتون / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس کے انفیکشن سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آنے سے زیر علاج مریضوں میں ایک بارپھر سے اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں 1215 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھکر 4,40,962 ہوگئی ہے۔پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملوں میں مسلسل کمی آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہفتے کو 4047 کی کمی آئی تھی ۔اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.95 لاکھ کو پار کر گئے ہیں لیکن سکون کی بات ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحت یابی کی شرح بڑھکر 93.69 پر آ گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 45,209 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 90.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 43,493 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جسے ملا کر کورونا کو مات دینے والوں کی تعداد 85 لاکھ کو پار کرکے 85.21 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 501 اور مریضوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 1,33,227 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح 4.85 فیصد جبکہ شرح اموات بھی 1.46 فیصد پر بنی ہوئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ مہاراشٹر میں ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں 1610 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 80,878 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس دوران 62 مریضوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 46,573 ہوگیا ہے،وہیں ابھی تک 16.47 لاکھ سے زیادہ لوگ زیادہ کورونا کو مات دے چکے ہیں۔

کیرالا میں صحت مند مریضوں کی تعداد 4.88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 972 سے گھٹ کر 66،982 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اب تک 70 827070 متاثرہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اب تک 4.75لاکھ سے زیادہ مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دہلی میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1195 کم ہوکر 39،741 ہوگئی ہے۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 38 سے کم ہوکر 24،733 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،641 تک جا پہنچی ہے اور اب تک تقریباً 8.34 لاکھ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران یہ تعداد 612 فعال مریضوں کی کمی کے ساتھ بڑھ کر 14،770 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 6927 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.39 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 114 سے بڑھ کر 23،471 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7524 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.93 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 488 کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد کم ہوکر 12،916 ہوگئی ہے اور اب تک 11،586 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.43 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اوڈیشہ میں ، زیر علاج مریضوں کی تعداد 6790 ہوگئی ہے اور 1625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے صحت یاب مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ تلنگانہ میں ، کورونا کے زیر علاج مریض 427 سے کم ہو کر 11،643 ہوچکے ہیں اور 1430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.50 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر 25،391 ہوگئی ہے اور فعال معاملات میں 208 کی کمی کے بعد 7976 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.19 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں 6561 فعال کیسز ہیں اور انفیکشن ہونے والوں کی تعداد 1.34 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 4595 افراد فوت ہوچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں ، فعال کیسوں کی تعداد 790 اضافے سے 11،192 ہوگئی ہے اور اب تک 1.76 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3149 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں 13،285 فعال معاملے ہیں اور 3846 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 1.78 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملوں کی تعداد 5082 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ، کورونا کی وجہ سے 1216 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2.22 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ابھی تک کورونا وبا سے ، چھتیس گڑھ میں 2713 ، راجستھان میں 2146 ، ہریانہ میں 2163 ، جموں وکشمیر میں 1624 ، اتراکھنڈ میں 1173 ، آسام میں 973 ، جھارکھنڈ میں 945 ، گوا میں 675 ، پدوچیری میں 609 ، ہماچل پردیش میں 366 ،ہماچل پردیش میں 518 ،چنڈی گڑھ میں 258 ، منی پور میں 233 ، میگھالیہ میں 108 ، لداخ میں 98 ، سکم میں 98 ، انڈمان اور نیکوبار جزیروں میں 61 ، ناگالینڈ میں 57 ، اروناچل پردیش میں 49 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو۔ موت واقع ہوئی ہے۔

    next