دہلی: روہنی کورٹ احاطہ میں ایک بار پھر گولیوں کی گونج، پولیس تفتیش شروع

روہنی کورٹ میں گولی باری کی خبر ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی اور جانچ کا عمل شروع کر دیا، آس پاس موجود لوگوں اور عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجدھانی دہلی میں روہنی کورٹ کے باہر جمعہ کے صبح ہاتھا پائی کے دوران ایک سیکورٹی گارڈ نے گولی چلا دی۔ ایک وکیل نے اس تعلق سے بتایا کہ ’’واقعہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ روہنی کورٹ گیٹ کے باہر ایک وکیل اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان بحث ہو گئی تھی جس کے بعد گولیاں چل گئیں۔‘‘

بتایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی گارڈ اور وکیل کے درمیان توتو، میں میں اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ وہاں پر مزید دو تین وکیل پہنچ گئے۔ سبھی کے درمیان ہو رہی بات چیت نے جلد ہی پرتشدد شکل اختیار کر لی۔ اسی درمیان گارڈ نے گولی چلا دی۔ اس واقعہ میں حالانکہ کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، لیکن وہاں پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔


روہنی کورٹ احاطہ میں گولی باری کی خبر ملنے کے بعد پولیس فوراً وہاں پہنچی اور جانچ کا عمل شروع کر دیا۔ آس پاس موجود لوگوں اور عینی شاہدین سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس خصوصاً یہ پتہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آخر یہ گولی باری اچانک ہوئی، یا پھر کسی منصوبہ بندی کے تحت یہ عمل انجام دیا گیا۔ پولیس کے ذریعہ گولی چلانے والے ملزمین کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔