بی جے پی کا متبادل صرف کانگریس ہے: چدمبرم

چدمبرم نے کہا کہ گوا وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے انتخابی ٹھکانہ بن گیا ہے۔وہ صرف انتخابات کے دوران گوا آتے ہیں۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گوا میں کانگریس کے سینئرمشاہد اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے دعویٰ کیا کہ گوا میں صرف کانگریس ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جگہ لے سکتی ہے اور وہ اس کے بارے میں پر امید ہیں۔

مسٹر چدمبرم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بننے کے بعد کانگریس کی جانب سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے سینئر رہنما چدمبرم نے کہا کہ ’دَل بہ دَل‘(پارٹی بدلنےکی)کی تاریخ دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی کیونکہ وہ اپنے گھر کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا،’ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔ اکثریت حاصل کرنے کے بعد ہمارے پاس حکومت بنانے کےلیے ایک منٹ بھی نہیں بچے گا‘۔انہوں نے کہا،’ہمیں یقین ہے کہ گوا کے لوگ کانگریس کو مکمل اکثریت دیں گے۔ ہمارے امیدواروں میں وعدوں کوپورا کرنے اور مؤثر حکومتدینے کی سیاسی صلاحیت ہے۔ ہمارے اراکین اسمبلی متحد رہیں گے اور منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے‘۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ محض کانگریس ہی ہے‘ جس نے جارحانہ طور پر بی جے پی کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا،’ہمارے تمام سینئر رہنماؤں نے گوا میں تشہیر کرنے میں ہماری مدد کی۔ انہوں نے تمام اسمبلی حلقوں کا دورہ کیااور عوام سے ان کے مسائل جاننےکے لیے ملاقات کی‘۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ گوا وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے انتخابی ٹھکانہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ،’وہ صرف انتخابات کے دوران گوا آتے ہیں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔