ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز، 585 افراد لقمہ اجل

ہندوستان میں گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا کے 40 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 585 افراد لقمہ اجل بن گئے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ روز ایک بار پھر کورونا کے 40 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 585 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ادھر، کئی ریاستوں میں کورونا کی تیسری لہر کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے فعال معاملات 2700 سے زیادہ تک کمی آئی ہے۔

جمعرات کو ملک میں 57 لاکھ 31 ہزار 574 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 52 کروڑ 95 لاکھ 82 ہزار 956 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40120 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ 17 ہزار 826 ہو گئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار 295 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 2760 سے کم ہو کر تین لاکھ 85 ہزار 227 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 585 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 30 ہزار 254 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.20 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔ دریں اثنا، ریاست میں 8390 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6175010 ہو گئی ہے، جبکہ 208 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 134572 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔