عمران خان ہندوستان کے بجائے اپنے ملک کے اقلیتوں کی فکر کریں: وزارت داخلہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے سی اے بی پر آئے بیان کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ انہیں دوسرے ممالک کے داخلی امور کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کی فکر کرنی چاہیے

تصویر سوشل میڈیا
i
user

یو این آئی

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے شہریت (ترمیمی) بل 2019 کے سلسلے میں آئے بیان کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ انھیں دوسرے ممالک کے داخلی امور کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کی فکر کرنی چاہیے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں باضابطہ بریفنگ میں اس تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا،’ میں پاکستانی وزیر اعظم کے ہمارے داخلی امورپر ناپسندیدہ اور بلاوجہ بیان کا جواب نہیں دوں گا۔ اس طرح کے تبصرے پاکستان کو مذہبی اقلیتوں کے استحصال سے خود کو نہیں بچا سکتے جو اس کی آئین میں تفریق اور اہانت جیسے قوانین شامل ہیں‘۔


ترجمان نے کہا کہ پاکستان حکومت کے اداروں میں اقلیتی برادری کی لڑکیوں کو زیادتی، اغوا، تبدیلیٔ مذہب، شادی، مذہبی عبادت گاہوں کی توڑپھوڑ اور انہدام کے امور پر غیر حساس رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے پاکستان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، اپنے اقلیتوں اوراسلام کے دیگر طبقوں کے تحفظ اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسروں پر بیان و تبصرہ بازی نہیں کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔