وزیر اعظم بننے کے قابل نہیں ہیں عمران خان: ترجمان وزارت خارجہ
ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی سفارتی آداب نہیں آتے اور وہ وزیر اعظم جیسے عہدے کے قابل نہیں ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی سفارتی آداب نہیں آتے اور وہ وزیر اعظم جیسے عہدے کے قابل نہیں ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔ عمران خان کے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جا کر وہاں کے لوگوں کو کنٹرول لائن تک مارچ کرنے سمیت مختلف تبصرو ں کے سلسلے میں ہندوستان کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر رویش کمار نے کہا کہ پہلی بار ان کے اس طرح کے بیان نہیں آئے ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس طرح کی اشتعال انگیز تقریر کی اور جس قسم کی زبان کا استعمال کیا، ہندوستان اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ نہیں ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں کس طرح کا برتاؤ کیا جاتا ہے۔ وہ بار بار جہاد کی اپیل کرتے ہیں۔ ویسے تو پاکستان سے توقع نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم کہیں گے کہ وہ پڑوسیوں کی طرح برتاؤ کرے۔ لیکن وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر آکر دوسرے ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی درخواست کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس اعلی عہدے کے قابل نہیں ہیں جس پر وہ فائز ہیں۔
کرتارپور کاریڈور کے بارے میں ایک سوال پر رویش کمار نے کہا کہ اس کوریڈور کی تعمیر کے سلسلے میں ہندوستان مکمل طور پابند عہد ہ ہے۔ اس میں ہم کسی طرح کی سیاست ہونے نہیں دینا چاہتے۔ ہم نے کچھ معاملات میں پاکستان سے جواب طلب کیاہے۔تیرتھ یاتریوں سے فیس لینے کا معاملہ ہے تو ہم نے کہا ہے کہ جذبات کا خیال رکھا جانا چاہئے اور اس لئے فیس نہیں لی جا سکتی ہے۔ اس معاملے پر توقع ہے کہ پاکستان جلد از جلد جواب دے۔ ترجمان نے کہا کہ چار لین کی سڑک بنانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ یاتری ٹرمینل کا کام اس ماہ مکمل ہو جائے گا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
