ضمنی انتخابات کے پیش نظر کل بی ایس پی کی اہم میٹنگ

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ریاست میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر بدھ کو پارٹی کی لکھنؤ میں ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے ریاست میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر بدھ کو پارٹی کی لکھنؤ میں ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی ایس پی نے اس باراپنے سابقہ روایت کو ترک کرتے ہوئے ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی ایس پی سپریمو میٹنگ میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گیں اور توقع ہے کہ میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے۔


اس کے علاوہ میٹنگ میں رویداس مندر کے انہدام کے بعد یکا یک بھیم آرمی کے ابھرنے اور اس کی جانب سے اس ضمن میں پرتشدد مظاہرہ کئے جانے جیسے دیگر متعدد اہم موضوعات پر خوروخوض ہونے کے امکانات ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی نے رویداس مندر کے انہدام پر پرتشدد مظاہرے سے خود کو دور رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن مندر کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔

بی ایس پی ذرائع نے بتایا کہ رویداس مندر کے انہدام پر بھیم آرمی کی جانب سے احتجاج کے بعد سے اسے مل رہی عوامی مقبولیت سے پارٹی تھوڑی پریشان ہے اور اب بی ایس پی اپنے حامیوں کو پیغام دینا چاہتی ہے۔ساتھ ہی میٹنگ میں بھیم آرمی کے ذریعہ اس معاملے میں حاصل کی گئی مقبولیت کا توڑ نکالنے کے حکمت عملی پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ بھیم آرمی کو تیزی کے ساتھ دلت عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ جس سے بی ایس پی کے سینئر لیڈران کافی فکر مند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔