چھتیس گڑھ میں بے روزگاری بھتہ اسکیم کا اطلاق، جانیں کھاتہ میں کتنی رقم منتقل ہوگی؟

اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے درخواست گزار کے پورے خاندان کی آمدنی 2.50 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہونی چاہیے۔ خاندان میں شریک حیات، 18 سال سے کم عمر کے زیر کفالت بچے اور منحصر والدین کو شامل کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

رائے پور: چھتیس گڑھ کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے ڈھائی ہزار روپے ماہانہ کی بے روزگاری بھتہ اسکیم شروع کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ صرف ان بے روزگار نوجوانوں کو دیا جائے گا جن کی خاندانی آمدنی 2.5 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہے۔ سرکاری معلومات کے مطابق ریاست میں یکم اپریل 2023 سے بے روزگاری الاؤنس اسکیم نافذ کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر ماہ 2500 روپے براہ راست بے روزگاروں کو ان کے بینک اکاؤنٹ میں ادا کیے جائیں گے۔ بے روزگاروں کو ہنر مندی کی تربیت بھی دی جائے گی اور انہیں روزگار کے حصول میں مدد کی جائے گی۔

بے روزگاری الاؤنس اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے درخواست گزار کے پورے خاندان کی آمدنی 2.50 لاکھ روپے سالانہ سے کم ہونی چاہیے۔ خاندان میں شریک حیات، 18 سال سے کم عمر کے زیر کفالت بچے اور منحصر والدین کو شامل کیا جائے گا۔ بے روزگاری بھتہ اسکیم کے درخواست دہندہ کا چھتیس گڑھ کا رہائشی ہونا لازمی ہے۔ درخواست دہندہ کی عمر اسکیم کے لیے درخواست دینے کے سال یکم اپریل کو 18 سے 35 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ درخواست دہندہ کا کم از کم ہائیر سیکنڈری یعنی 12ویں جماعت (کسی تسلیم شدہ بورڈ سے) پاس ہونا ضروری ہے۔


فائدہ حاصل کرنے کے لئے خود کو چھتیس گڑھ کے کسی بھی ضلعی روزگار اور خود روزگار رہنمائی مرکز میں رجسٹرڈ کرانا ہوگا اور درخواست دینے کے سال یکم اپریل تک اس کی ملازمت کا رجسٹریشن کم از کم دو سال پرانا ہونا چاہیے۔

اس اسکیم کا فائدہ صرف ان درخواست دہندگان کو دیا جائے گا جن کے پاس اپنی آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور تمام ذرائع سے درخواست گزار کے خاندان کی سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہے۔ خاندانی آمدنی کے لیے تحصیلدار یا اعلیٰ ریونیو افسر کی طرف سے جاری کردہ آمدنی کا سرٹیفکیٹ بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست کی تاریخ سے ایک سال کے اندر بنا ہونا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔