ٹیم انڈیا اور انگلینڈ مدِ مقابل، ہندوستان کی جیت کے لئے پاکستانی شائقین بھی دعا گو!

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں آج برمنگھم کے ایج بیسٹن کے میدان پر ہندوستان کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہے، اس مقابلہ میں انڈیا کی جیت کے لئے روایتی حریف پاکستان کے شائقین بھی دعا کر رہے ہیں، جانیں کیوں؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں آج برمنگھم کے ایج بیسٹن کے میدان پر ہندوستان کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے ہے۔ ہندوستان سیمی فائنل میں جانے سے ایک پوائنٹ کی دوری پر ہے، وہیں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہوگا۔

آج کے میچ کے حوالہ سے سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ کے نظریہ سے اس اہم مقابلہ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستانی شائقین بھی چاہتے ہیں کہ ہندوستان ہی اس میچ کو جیتے۔ تاریخ میں ایسے کم ہی مواقع آئے ہیں جبکہ ان دو ریایتی حریفوں کے شائقین ایک دوسرے کی ٹیم کے حق میں دعائیں کریں۔ لیکن آج وہ موقع آ گیا ہے۔


انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے ٹوئٹر پر اس تعلق سے انڈیا اور پاکستان کے شائقین سے پوچھا کہ اتوار کے روز ہونے والے میچ میں کس کا ساتھ دیں گے، انڈیا کا یا انگلینڈ کا۔ اس پر پاکستانی شائقین نے ہندوستان کو سپورٹ کرنے کی بات کہی۔ لیکن ایسا کیوں ہوا؟

دراصل آج کے میچ میں اگر انگلینڈ کی ٹیم ہار جاتی ہے تو اس کا سیمی فائنل میں پہنچا بہت مشکل ہو جائے گا کیوں کہ اس کا اگلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے۔ پوئنٹس ٹیبل میں فی الحال پاکستان 8 میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ جبکہ انگلینڈ کے 7 میچوں کے بعد 8 پوائنٹس ہیں۔ اگر بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو جیت حاصل ہوتی ہے تو اس کے 11 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ اگر انگلینڈ جیت جاتی ہے تو اس کے 12 پوائنٹس ہو جائیں گے اور وہ فہرست میں پاکستان سے اووپر پہنچ جائے گی۔ اگر انگلینڈ کی ٹیم ہار بھی جاتی ہے اس کے بعد بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اگلا میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔


واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار دکھی ہیں۔ گزشتہ میچوں میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کو ہرانے کے بعد اب پاکستان کے سامنے بنگلہ دیش کا چیلنج باقی ہے۔ ٹیم انڈیا اس وقت 6 میچ جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں دوسرے مقام پے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jun 2019, 2:57 PM