لاپتہ ’اے این-32‘ طیارے کا سراغ دینے والے کو 5 لاکھ کا انعام، فضائیہ کا اعلان

ہندوستانی فضائیہ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ جو کوئی شخص اے این-32 طیارہ کی موجودہ صورت حال کا صحیح سراغ دے گا اسے 5 لاکھ روپے بطور انعام دئے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ ہو جانے والے اے این-32 طیارے کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا پایا ہے۔ جمعہ کی صبح ہندوستانی بحریہ کے پی-8 آئی طیارے نے تمل ناڈو کے ارکونم سے سرچ آپریشن شروع کیا لیکن اسے بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ طیارے پر 13 لوک سوار تھے اور اسے لاپتہ ہوئے 7 دن گزر چکے ہیں۔ اب فضائیہ نے لاپتہ طیارے کے حوالہ سے اطلاع دینے والے کو 5 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے ہفتہ کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی شخص لاپتہ اے این-32 طیارے کی لوکیشن کی صحیح اطلاع فراہم کرے گا اسے 5 لاکھ روپے بطور انعام دئے جائیں گے۔ یہ اعلان ایسٹرن ایئر کمانڈ کے مارشل آر ڈی ماتھر نے کیا۔


دریں اثنا، ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا نے ہفتہ کو ہی آسام کے جوراہاٹ میں ایئر فورز اسٹیشن کا دورہ کیا اور تلاشی کے لئے چلائی جا رہی مہم کا جائزہ لیا۔ یہاں انہیں سرچ آپریشن کے حوالہ سے تمام تفصیلات دی گئیں اور اب تک حاصل ہونے والے ان پٹ سے آگاہی کرائی گئی۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے طیارے پر سوار افسران کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی۔

اسرو بھی تلاشی کی مہم میں شامل

بتایا جا رہا ہے کہ طیارے کا سراغ لگانے میں مختلف ایجنسیاں بھی تعاون دے رہی ہیں، جن میں اسرو (ہندوستانی خلائی ایجنسی) بھی شامل ہے۔ فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن میں کئی ایجنسیاں مصروف ہیں اور اسرو بھی تعان کر رہی ہے لیکن جنگلات اور پہاڑ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


واضح رہے کہ منگل کے روز بحریہ کے سراغ رساں طہارے پی-8 آئی نے تمل ناڈو کے آئی این ایس راجلی سے سرچ اور بچاؤ کی مہم میں شامل ہونے کے لئے پرواز بھری۔ بحریہ کے افسران نے بتایا کہ پی-8 آئی سراغ رساں، انسداد آبدوز آپریشنوں اور الیکٹرانک خفیہ آپریشنوں کے لئے سینسر سے لیس ہے۔

بحریہ کے ایک ترجمان نے ٹوئٹ کیا، ’’پی-8 آئی طیارہ نہایت ہی طاقت ور سنتھیٹک ایپرچر ریڈار ہے جس کا استعمال لاپتہ طیارہ کا سراغ لگانے کے لئے ایس اے آر سوئپ کے دوران کیا جائے گا۔‘‘


لاپتہ طیارہ کو تلاش کرنے کے لئے پیر کے روز ہندوستانی فضایہ کی طرف فسے سی-130، اے این-32 طیارہ، دو فایم آئی-17 اور اے ایل ایچ ہیلی کاپٹروں کو لگایا گیا اور اسرو بھی سٹیلائٹوں کی مدد سے تلاش کرنے کی مہم میں تعاون کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔