مجھے شوپیاں جانے سے روکنے کے لئے خانہ نظر بند رکھا گیا: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا کیونکہ میں شوپیاں ایک کشمیری پنڈت جس پر حال ہی میں حملہ ہوا، کے گھر جانا چاہتی تھی‘۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ انہیں شوپیاں کے چھوٹی گام میں ایک کشمیری پنڈت جس پر حال ہی میں حملہ کیا گیا، کے گھر جانے سے روکنے کے لئے اتوار کے روز خانہ نظر بند رکھا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ہند کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی کشمیری پنڈتوں کو آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔ موصوف صدر نے یہ باتیں اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہیں۔

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا کیونکہ میں شوپیاں ایک کشمیری پنڈت جس پر حال ہی میں حملہ ہوا، کے گھر جانا چاہتی تھی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’آج چھوٹی گام میں سنیل کمار کے اہل خانہ سے ملنے کی میری کوشش کو انتظامیہ نے ناکام بنا دیا‘۔


اُن کے مطابق ایڈمنسٹریشن دعویٰ کر رہی ہے کہ نظر بندی کا فیصلہ لیڈران کی حفاظت کو دھیان میں رکھ کر لیا جاتا ہے لیکن وہ خود پوری وادی کا دورہ کرتے پھر رہے ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’حکومت ہند کی ان ہی پالیسیوں کی وجہ سے ہی آج کشمیری پنڈتوں کو یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔