مجھے بھارت اور انڈیا میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین میں بھارت اور انڈیا دونوں نام درج ہیں اور مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے

ڈاکٹر فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی
ڈاکٹر فاروق عبداللہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے آئین میں بھارت اور انڈیا دونوں نام درج ہیں اور مجھے ان میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے جی ٹونٹی کو ایک اچھا فورم قرار دیا اور کہا کہ یہ بیس ممالک اپنے مشکلات سامنے رکھ کر ان کا ازالہ تلاش کرتے ہیں۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انڈیا اور بھارت ناموں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: 'آپ آئین پڑھیں اس میں بھارت اور انڈیا دونوں لکھے ہیں اور مجھے ان دونوں ناموں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ہوں'۔


جی ٹونٹی کو ایک اچھا فورم قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا فورم ہے جو اپنے مشکلات سامنے رکھتے ہیں اور ان کا ازالہ تلاش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس باقی ممالک میں بھی ہوتا ہے اور اگلے سال اس کا اجلاس برازیل میں ہوگا۔لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ انتخابات اکتوبر میں منعقد ہوں گے۔

ون الیکشن ون نیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: 'پارلیمنٹ میں دیکھیں گے کہ اس کا کیا ہوگا'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔