کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج عام آدمی پارٹی کی بھوک ہڑتال

عآپ رہمنا نے کہا کہ ای ڈی نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں  کو ہراساں کرنے کے لیے بی جے پی کے کہنے پر گرفتار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

عام آدمی پارٹی (عآپ)کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی گرفتاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی آمریت کے خلاف عام آدمی پارٹی کے رہنما اور کارکنان آج  پنجاب میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔

چنڈی گڑھ پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہفتہ کے روز میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عآپ کے ایم ایل اے دنیش چڈھا نے اطلاع دی ہے کہ بھوک ہڑتال ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لیے رکھا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور رہنما پنجاب بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے نزدیک بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس لڑائی کو مزید تقویت دینے کے لیے کھٹکڑ کلا میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ وہاں پارٹی کے تمام ایم ایل اے ایک روزہ انشن میں حصہ لیں گے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان بھی انشن کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پنجاب کے عوام سے اپیل کی کہ جمہوریت بچانے کی اس لڑائی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لے کر بی جے پی کی آمریت کو منہ توڑ جواب دیں۔


دینیش چڈھا نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کو جان بوجھ کر جیل میں ڈالا جا رہا ہے تاکہ وہ انتخابات میں بی جے پی کے خلاف مہم نہ چلا سکیں۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے تمام لیڈروں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ عام آدمی پارٹی بی جے پی کو سب زیادہ ٹکر دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو صرف اس لیے جیل میں ڈالا گیا کیونکہ انہوں نے بی جے پی کے خلاف سخت ترین انداز میں آواز اٹھائی تھی۔ بی جے پی عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو جیل بھیج کر ہمارا حوصلہ توڑنا چاہتی ہے۔ ہمارے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، اراکین اسمبلی منیش سسودیا اور ستیندر جین کو جیل میں ڈال دیا گیا اور ان کے حوصلے توڑنے کی مسلسل کوششیں کی گئیں۔ ایک ایک کرکے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو جیل میں ڈال کر ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عآپ کے ترجمان بابی بادل نے کہا کہ بھوک ہڑتال کا پروگرام آج  صبح 11 بجے سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بھوک ہڑتال عام آدمی کا ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزے کے دوران ہم بسیں اور سڑکیں نہیں روکیں گے اور عام لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہیں کریں گے، ہم صرف اپنے جسم کو تکلیف دیں گے۔


اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے رہنما بکرمجیت پاسی نے کہا کہ سنجے سنگھ کی ضمانت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ای ڈی نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں  کو ہراساں کرنے کے لیے بی جے پی کے کہنے پر گرفتار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔