سرکاری خزانے میں زبردست اضافہ، جون میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.94 لاکھ کروڑ روپے پہنچا

ٹیکس ادا کرنے والی ریاستوں میں مہاراشٹر سرفہرست ہے۔ اس ریاست نے 9 فیصد اضافے کے ساتھ 30714 کروڑ روپے کا تعاون دیا ہے۔ دوسری طرف تمل ناڈو ایسی ریاست رہی جہاں ٹیکس کلیکشن میں 2 فیصد کی کمی درج کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i

ہندوستانی معیشت کے حوالے سے ایک انتہائی مثبت خبر سامنے آئی ہے۔ جون 2026 میں ملک کا جی ایس ٹی کلیکشن 13.9 فیصد کے زبردست اضافہ کے ساتھ 1.94 لاکھ کروڑ روپے (194812) کے اوپر پہنچ گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس اسی مہینے میں یہ اعداد و شمار 1.71 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ ایک عام انسان کی نظر سے دیکھیں تو ٹیکس کلیکشن میں اس طرح کا اضافہ ثابت کرتا ہے کہ بازار میں طلب برقرار ہے اور اقتصادی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ جب بازار میں خرید و فروخت جاری رہتا ہے تو حکومت کے خزانے میں ٹیکس کی رقم بڑھتی ہے۔ ٹیکس کی بڑھتی ہوئی یہ رقم ملک کے انفراسٹرکچر سے وابستہ منصوبوں کو رفتار دیتی ہیں۔

صرف مجموعی آمدنی ہی نہیں بلکہ ریفنڈ ادائیگی کے بعد کی خالص آمدنی بھی جون ماہ میں بہتر رہی ہے۔ خالص بنیادوں پر دیکھیں تو حکومت کے اکاؤنٹ میں 162377 کروڑ روپے آئے ہیں۔ جو پہلے سال کے مقابلے میں 11.2 فیصد زیادہ ہے۔ اس ماہ حکومت نے ریفنڈ کے طور پر بڑی رقم واپس بھی کی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کل 32436 کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری کیا گیا ہے۔ یہ نمبر گزشتہ برس کے 25121 کروڑ روپے کے مقابلے میں 29.1 فیصد زیادہ ہے۔ اب اگر ٹیکس کے مختلف حصوں پر نظر ڈالیں تو سنٹرل جی ایس ٹی 37376 کروڑ روپے رہا ہے۔ جس میں 8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں اسٹیٹ جی ایس ٹی 4 فیصد کے اضافے کے ساتھ 45116 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ انٹیگریٹیڈ جی ایس ٹی بھی 7 فیصد اضافے کے ساتھ 52282 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔


اس پورے مہینے کے ٹیکس کلیکشن کی سب سے بڑی خصوصیت بیرون ممالک سے آنے والے سامانوں پر لگنے والا ٹیکس رہی ہے۔ درآمدات پر لگنے والے آئی جی ایس ٹی میں 34.6 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ خزانے میں سیدھے 60038 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ اس موٹی رقم نے جی ایس ٹی کلیکشن کو بڑا سہارا دیا ہے۔ اگر ہم صرف گھریلو سطح پر ہونے والی آمدنی کی بات کریں تو اس میں 6.5 فیصد متوازن اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس مد میں کل 134774 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ گھریلو بازاروں میں غیر ملکی تجارت میں کافی بہتری آئی ہے۔

اگر ہم ٹیکس ادا کرنے والی ریاستوں کی بات کریں تو مہاراشٹر سرفہرست ہے۔ اس ریاست نے 9 فیصد اضافے کے ساتھ 30714 کروڑ روپے کا تعاون دیا ہے۔ حالاںکہ سب سے زیادہ حیران کرنے والی کارکردگی اتر پردیش کی رہی ہے۔ اس ریاست نے جی ایس ٹی کلیکشن میں 19 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔ اس ریاست میں 9165 کروڑ روپے کا کلیکشن ہوا ہے۔ دیگر ریاستوں میں بھی بہتری آئی ہے۔ گجرات نے 12 فیصد اضافے کے ساتھ 11743 کروڑ روپے، کرناٹک نے 10 فیصد اضافہ کے ساتھ 12937 کروڑ روپے، ہریانہ نے 9 فیصد اضافہ کے ساتھ 10065 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں بڑھائے ہیں۔ دوسری جانب بڑی ریاستوں کی فہرست میں تمل ناڈو ایسی ریاست رہی جہاں ٹیکس کلیکشن میں 2 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ وہاں جی ایس ٹی کلیکشن 9776 کروڑ روپے رہا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔