دہلی: شاستری نگر میں 4 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، دو بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

پولیس نے ظاہر بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی، اس میں چار منزلیں ہیں اور گراؤنڈ فلور پر گاڑیاں پارک ہوتی ہیں۔ آگ پارکنگ کی جگہ سے شروع ہوئی اور دھواں ساری عمارت میں پھیل گیا

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

آگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں شاہدرہ کے شاستری نگر علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 4 افراد کی موت ہو گئی ہے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا، تمام 9 افراد کو باہر نکال کر ہسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، ’’ہمیں صبح تقریباً 5.20 بجے گیتا کالونی کے قریب شاستری نگر میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ہم نے فوراً دہلی فائر سروس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم، چار فائر انجن، ایمبولینس اور پی سی آر وین کو موقع پر روانہ کیا گیا۔‘‘


پولیس نے ظاہر بتایا کہ جس عمارت میں آگ لگی، اس میں چار منزلیں ہیں اور گراؤنڈ فلور پر گاڑیاں پارک ہوتی ہیں۔ آگ پارکنگ کی جگہ سے شروع ہوئی اور دھواں ساری عمارت میں پھیل گیا۔

عہدیدار نے کہا، ’’سڑک تنگ ہونے کے باوجود، فائر اہلکار موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہے۔ ہر منزل کی تلاشی لی گئی۔ تین مردوں، چار خواتین اور دو بچوں کو وہاں سے نکال کر ہیڈگیوار اسپتال بھیج دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔