ممبئی میں ’پلین ہائی جیک‘ کی دھمکی، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ

پلوامہ حملہ کے بعد سے ملک بھر میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری ہے، فون پر دھمکی ملنے کے بعد بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) نے تمام ہوائی اڈوں کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی میں ایک ایئرلائن آپریشن سینٹر کو فون سے ایک فلائٹ (پرواز) کو ہائی جیک (یرغمال) کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی کے بعد سے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ہوائی اڈوں کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

مبئی کی ایک ایئرلائن کو فون کر کے دھمکی دی گئی ہے کہ ایک ہندوستانی پرواز کو یرغمال بنا کر پاکستان لے جایا جائے گا۔ دھمکی ملنے کے فوراً ملک کے تمام ہوائی اڈوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ایئر پورٹ پارکنگ میں جانے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور ہر شخص پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد سے ملک بھر میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری ہے۔ فون پر فلائٹ کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی ملنے کے بعد بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس) نے تمام ہوائی اڈوں کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

بی ایس ایس کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل اور آپریشن علاقوں میں جانے سے پہلے سخت جانچ کی جائے، گاڑیوں کی پوری طرح سے تلاشی لی جائے اور عملہ، سامان، کیٹرنگ، مسافروں وغیرہ کو بھی بغیر جانچ کے اندر نہ جانے دیا جائے۔ ایئر پورٹ احاطہ میں سیکورٹی بڑھانے کو کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوئیک رسپانس ٹیم (کیوآر ٹی) کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔