ہندی عالمی سطح پر مضبوط شناخت بنا رہی ہے: وزیر اعظم مودی

منگل کو ایک ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سبھی کو ہندی دیوس پر بہت بہت مبارکباد۔ ہندی کو ایک اہل زبان بنانے میں مختلف شعبوں کے لوگوں نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔

پی یم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی یم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندی دیوس کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ہندی مسلسل مضبوط شناخت بنا رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر سیاسی لیڈران نے بھی پیغام جاری کئے ہیں۔

منگل کو ایک ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آپ سبھی کو ہندی دیوس پر بہت بہت مبارکباد۔ ہندی کو ایک اہل زبان بنانے میں مختلف شعبوں کے لوگوں نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔ یہ آپ کی تمام کوششوں کا نتیجہ ہے کہ عالمی سطح پر ہندی مسلسل اپنی مضبوط شناخت بنا رہی ہے۔‘‘


نڈا نے ہندی دیوس کی نیک خواہشات پیش کیں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ہندی دیوس پر ہم وطنوں کو دلی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں جے پی نڈا نے کہا کہ ہندوستان کی سرکاری زبان ہونے کے علاوہ ہندی ملک کی ثقافت اور روایت کی شناخت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’آئیے ہم سب دیگر ہندوستانی زبانوں کے ساتھ قومی یکجہتی کی علامت ہندی کا استعمال کرتے ہوئے قوم کی ترقی میں اپنا اہم تعاون دیں‘‘۔

ملک کے عوام بنیادی کاموں میں ہندی کا استعمال کرنے کا عہد کریں: شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ بنیادی کاموں میں اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کے استعمال کا عہد کریں۔ منگل کو شاہ نے ہندی دوس کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’’ہندی دوس کے موقع پر، میں تمام ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی مادری زبان کے ساتھ سرکاری زبان ہندی کو بتدریج استعمال کرنے کا عہد کریں‘‘۔


قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی نے ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ اس کے بعد سے ہر سال یہ دن ملک بھر میں ہندی دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ آئین ساز اسمبلی نے ہندی کو 14 ستمبر 1949 کو سرکاری زبان کا درجہ دیا اور اس کے بعد سے یہ دن ہر سال ہندی دوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */