ملک کی کئی ریاستوں شدید بارشیں، معمولات زندگی درہم برہم، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

موسلا دھار بارش کے پیش نظر اتراکھنڈ کے کئی اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے۔ جبکہ ممبئی میں اورنج الرٹ جاری ہے، آئی ایم ڈی نے گوا میں خراب موسم کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>شدید بارش / یو این آئی</p></div>

شدید بارش / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ موسم کی ٹھنڈک کے بعد جہاں لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے وہیں اب بارش بھی عوامی زندگی کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ جمعرات کو شدید بارش کے بعد محکمہ موسمیات کو کچھ ریاستوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کرنا پڑا۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں ہلکی سے موسلادھار بارش کی وجہ سے آئی ایم ڈی نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ گوا اور جنوبی گوا میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ (7 جولائی) کو کونکن، گوا، مہاراشٹر، مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش میں مختلف مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں میں آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔


آئی ایم ڈی کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران، کیرالہ، ساحلی کرناٹک، گجرات کے علاوہ شمال مشرقی ہندوستان، گنگا مغربی بنگال، انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، اندرونی کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مغربی راجستھان اور جموں و کشمیر میں۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مغربی بنگال، سکم، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور کرناٹک میں مختلف مقامات پر بھاری بارش کے بعد آندھی اور بجلی گر سکتی ہے۔ ویہں، جمعرات کو شدید بارش کے بعد دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں لوگوں کو پانی جمع ہونے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


بھاری بارش کے بعد جمعرات (6 جولائی) کو دہلی کے کئی مقامات پر پانی بھر جانے سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا۔ آزاد مارکیٹ سے سیلم پور تک پانی بھرنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ پرگتی میدان، مودی ملز، رانی جھانسی روڈ پر پانی بھر جانے کے بعد جام رہا۔ اس کے ساتھ ہی یہی حالت مہاراشٹر میں بھی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کر دیا۔ اس کے علاوہ گوا میں بارش کے بعد صورتحال بے قابو ہو گئی۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں خاتون سیلابی پانی میں بہہ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔