اتراکھنڈ میں شدید بارش، دو کی موت، 2 لاپتہ

اتراکھنڈ میں سیلاب کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں ماں بیٹے سمیت دو افراد کی موت ہو گئی۔ یہاں دو لوگوں کے لاپتہ ہونے کی بھی خبریں ہیں جبکہ کثیر تعداد میں مویشیوں کی بھی موت کی بھی خبر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین اضلاع میں تیز بارش اور بادل پھٹنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔ اس دوران ماں بیٹے سمیت دو افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر لاپتہ ہو گئے جبکہ کثیر تعداد میں مویشیوں کی بھی موت ہو گئی ۔کئی مقامات پر شاہراہیں مسدود ہو گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں تک اسی طرح کے حالات بنے رہنے کی وارننگ دی ہے ۔ٹہری ضلع کے ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر سے موصول اطلاعات کے مطابق، بھلنگنا بلاک میں جمعرات دیر رات تقریبا ڈھائی بجے شدید بارش سے پٹی نیلچامی نیائے پنچایت کے تھارتي گاؤں میں ایک مکان کے پیچھے ملبہ آنے سے مکان مکمل طور پر ملبے میں دب گیا۔ مکان سو رہی مکانی دیوی (34) او ر اس کابیٹا سرجیت ( 5) کی ملبے میں دب کر موت ہو گئی، جبکہ مکانی دیوی کی بیٹیا ں سپنا او ر ایشا، سسر شنکر سنگھ اور ساس بچن زخمی ہو گئے۔


مکانی دیو ی کی بیٹی سپنا شدید زخمی ہونے پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جبکہ ساس او ر سسر کو پلکھی اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔ گاؤں جا نے والی سڑک بھی بند ہو گئی ہے۔ پٹی نیلچامی کے ٹھیلا گاؤں میں بھی بادل پھٹنے سے دیہاتیوں کی زرعی زمین کے ساتھ جكھنيالي گاؤں کے شريال گاؤں توك میں جانے والا پیدل پل بھی تباہ ہو گیا ہے۔ اس سے دیہاتیوں کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔ بجلی اور موبائل سروس مکمل طور پر ہو گئی ہے۔

چمولی ضلع کے چوکی دیوال بلاک کی حدود میں واقع گاؤں النگرا، تلور، پدملا، بامن بورا، پھلادیاں گاؤں میں جمعرات دیر رات گاؤں کے عقبی جنگل میں بادل پھٹنے سے گاؤں میں بھاری ملبہ آگیا۔ اس پھلادياں گاؤں کے درمیان سے بہنے والا گدیرا(برساتی نالہ) میں طغیانی آنے سے گاؤں کے رمیش رام کی اہلیہ پشپا دیوی (29) اور بیٹی جوتی (5) لاپتہ ہیں۔ گاؤں کے 12 گھروں کو نقصان پهنچا ہے ۔ ساتھ ہی چھ گائے اور ایک بھینس کے ملبے میں دبنے کی اطلاع ہے ۔ وہیں دیگر دیہات میں بھی مکانا ت اور کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ پولس انتظامیہ، این ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئی ہے۔


ترکاشی ضلع ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر انچارج دیویندر پٹوال نے بتایا کہ گزشتہ رات تحصیل پرولا کے گاؤں شكارو کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریبا 200 بھیڑ، بکریاں اور مویشیوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔ راحتی عملہ جائے واقعہ کی طرف روانہ ہو چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Aug 2019, 5:10 PM