شمال مشرق میں شدید بارش، ہماچل سے اڈیشہ تک چلیں گی تیز ہوائیں، دہلی۔این سی آر کے درجہ حرارت میں اُتار چڑھاؤ کا امکان

دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں جہاں معمولی کمی آئے گی وہیں موسم سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی این سی آر میں شدید گرمی / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ملک بھر میں موسم کا مزاج اس وقت ملا جُلا اورغیر مستحکم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک طرف جہاں شمال مشرقی ہندوستان میں شدید بارش شروع ہو گئی ہے، وہیں بہار اورمغربی بنگال کے کچھ حصوں میں ژالہ باری کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ دہلی۔این سی آر میں تیز ہوا اور ہلکی بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی ہندوستان کے آندھرا پردیش کے کرنول میں درجہ حرارت 41.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جبکہ اترپردیش کے مظفر نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 15.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو موسم کے مزاج کو نمایاں کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں بادل چھائے رہنے کی توقع ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں جہاں معمولی کمی آئے گی وہیں موسم سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آسام، بہار، مغربی بنگال اور اڈیشہ میں اچھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔


اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں موسلادھار بارش کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں 64.5 اور 115.5 ملی میٹر کے درمیان بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بھی تیز بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لوگوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی بنگال، ہماچل پردیش اور اڈیشہ میں ہوا کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ آسام، بہار، تلنگانہ اور راجستھان کے کچھ علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔


موسلادھار بارش اور ژالہ باری فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ کھیتوں میں مناسب پانی نکاسی کو یقینی بنائیں اور کٹی ہوئی فصلوں کو محفوظ جگہ پر ذخیرہ کریں۔ ژالہ باری سے بچانے کے لیے جال یا کورکا استعمال کیے جا نے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جوان پودوں اور نرسریوں کو ڈھانپ کر رکھنا فائدہ مند رہے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔