شمالی ہند میں جھلسانے والی گرمی سے فی الحال نہیں ملے گی راحت!

اتراکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ رہا۔

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجستھان کے باڑمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.1 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے جو کہ اب تک سب سے زیادہ ہے، اور اب لو یعنی دھول بھری گرم ہوا کی حالت ایک چھوٹے وقفے کے بعد پورے ہندوستان کے الگ الگ علاقوں میں پھر سے لوٹ آئی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ آئی ایم ڈی نے پیشین گوئی کی ہے کہ اڈیشہ اور مہاراشٹر میں وِدربھ کے الگ الگ علاقوں میں آئندہ پانچ دنوں کے لیے لو کی حالت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

اسی طرح 27 اپریل کو بہار اور مغربی بنگال کے الگ الگ حصوں میں لو کی حالت بنی رہے گی۔ 29 اپریل تک جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا والے علاقوں، 30-27 اپریل کے دوران گجرات، راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش کے شمالی حصوں میں لو چلنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ 30-28 اپریل کے دوران پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، وسطی مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ اور 27 و 28 اپریل کو تلنگانہ میں بھی یہی حالت ہو سکتی ہے۔


منگل کو بہار اور گنگا والے بنگال کے علاقوں میں لو کی حالت بنی رہی۔ اتراکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور بہار و جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہا۔ حالانکہ ایک تازہ مغربی آبی دباؤ کے اثر میں 30-28 اپریل کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت-بلتستان اور مظفر آباد اور ہماچل پردیش میں الگ الگ مقامات پر گرج یا بجلی کے ساتھ ہلکی یا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 29 اور 30 اپریل کو اتراکھنڈ میں، جب کہ 28 اپریل کو جموں و کشمیر میں بھی ژالہ باری کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں 29 اپریل کو دھول بھری آندھی یا گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔