ہاتھرس گینگ ریپ: پولیس نے بیٹی کی آخری خواہش پوری نہیں کرنے دی، متاثرہ کے والد

نم آنکھوں سے انہوں نے کہا کہ 'بیٹی نے کہا تھا کہ وہ گھر آنا چاہتی ہے، وہ اپنی چوٹ کی وجہ سے گھر نہیں جاسکی تھی لیکن ہم انتظامیہ کے رویہ کی وجہ سے بیٹی کی آخری خواہش بھی پوری نہیں کرسکے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

یو این آئی

ہاتھرس: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں درندگی کی شکار متاثرہ کو بدھ کی علی الصبح اہل خانہ کی عدم موجودگی میں آخری رسوم کی ادائیگی کردی گئی۔ متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ نے بیٹی کی آخری خواہش پوری کرنے کا موقع نہیں دیا۔

متاثرہ کی آخری رسوم کی ادائیگی علی الصبح تقریباً سوا تین بجے پولیس کی موجودگی میں کردی گئی حالانکہ اہل خانہ اور مقامی افراد اس کی مخالفت کر رہے تھے۔ آخری رسوم کی ادائیگی کے وقت مبینہ طور سے اہل خانہ موجود نہیں تھے۔ متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ نے بیٹی کی آخری خواہش پوری کرنے کی اجازت نہیں دی۔


نم آنکھوں سے انہوں نے کہا کہ 'بیٹی نے کہا تھا کہ وہ گھر آنا چاہتی ہے۔ وہ اپنی چوٹ کی وجہ سے گھر نہیں جاسکی تھی لیکن ہم انتظامیہ کے رویہ کی وجہ سے بیٹی کی آخری خواہش بھی پوری نہیں کرسکے۔ متاثرہ کے بھائی سندیپ نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ضلع انتظامیہ جلدی میں تھا اور چاہتا تھا کہ والد کے پہنچانے سے پہلے آخری رسوم ادا کردی جائیں۔ متاثرہ کی لاش پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد والد گھر پہنچ گئے تھے۔

وہیں انتظامیہ کا دعوی ہے کہ آخری رسوم کی ادائیگی اہل خانہ کی مرضی سے کی گئی ہے۔ جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا نے صحافیوں سے کہا کہ متاثرہ کے آخری رسوم کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ پولیس انتظامیہ متاثرہ کو انصاف دلانے اور مجرمین کو سخت سزا دلانے کے لئے پرعزم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔