جو نبھا نہ سکا پتنی سے دوسروں کی سی ڈی بنوائے گا: ہاردک کا مودی پر حملہ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بی جے پی کے حامیوں کی طرف سےسی ڈی جاری کی ہے جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس میں دکھائی دینے والا شخص ہاردک پٹیل ہے، اسی ضمن میں ہارک پٹیل نے پلٹ وار کرتے ہوئے شاعری کے ذریعہ نشانہ لگایا ہے۔

پاٹیدار رہنما ہاردک پٹیل نے آج اپنےمخالفین پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے بالی وڈ فلم کے گانے ’رام چندر کہہ گئے سیا سے‘ کے بول میں کچھ تبدیلی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے’’شری رام کہہ گئے سیا سے ایسا کل یگ آئے گا، گوڈسے کا مندر بنے گا، تمبو رام براجا جائے گا۔ مار نہ سکا جو ایک انگریزوہ گاندھی مار کر ہندو کہلائے گا۔ ‘‘

اس کے بعد کی لائن میں ہاردک نے سی ڈی معاملہ پر بھی مخالفین پرنشانہ لگایا۔ انہوں نے لکھا ’’جو نبھا نہ سکا پتنی سے وہ دوسروں کی سی ڈی بنوائے گا۔‘‘ ہندو مسلم کو باٹنے کے مدے پر انہوں نے لکھا ’’باٹے گا ہندو کو مسلم سے، دلت کو بھی کھا جائے گا۔ گائے کو کہہ کر اپنی ماں، اس کا مانس کھا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات کے لئے 9 اور 14 دسمبر کو پولنگ ہونا ہے جس کے نتائج کا 18 دسمبر کو اعلان کر دیا جائے گا۔ ان انتخابات کے لئے ہاردک کانگریس کو اپنی پوری حمایت دے رہے ہیں۔ اس ہفتہ کے شروعات میں کئی سی ڈی وائرل ہوئی تھیں جسے لے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص ہاردک پٹیل ہے۔ اس سی ڈی کو لے کر ہاردک پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے اس سی ڈی کو پھیلایا جا رہا ہے جو اس کے حقوق رازداری کی خلاف ورزی ہے۔ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کو دئے گئے انٹرویو کے دوران ہاردک پٹیل نے کہا تھا کہ ’’اس کرتوت سے بی جے پی کی مایوسی صاف ظاہر ہو رہی ہے۔‘‘ پٹیل نے مزید کہا کہ ’’وہ نہ تو مجھے توڑ سکتے ہیں اور نہ ہی دھمکا سکتے ہیں، اس لئے انہوں نے میرے کردار کو خراب کرنے کے لئے اس ویڈیو کو بنوایا ہے۔ ‘‘

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Nov 2017, 9:56 PM