گروگرام: ایک خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

پولس کے مطابق ایک خاتون کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ، جبکہ دو لوگوں کی لاشیں زمین پرپڑیں تھیں، وہیں ایک بچی زخمی حالت میں ملی، جس کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہریانہ کے گروگرام کے پٹودی برج پورا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت نے پورے گاؤں کو ہلا کر رکھ دیاہے۔ پولس کے مطابق گھر سے تین لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔ وہیں خاندان کی ایک سال کی بچی شدید زخمی حالت میں ملی، جسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔

پولس کے مطابق خاتون کی لاش گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے، جبکہ دو لوگوں کی لاشیں فرش پر پڑی ہوئیں تھیں ۔ پولس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے، ایک ہی خاندان کے چار ارکان کی کس طرح موت واقع ہوئی، فی الحال پولس اس معاملے میں کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہے۔ پولس نے کیس درج کر لیا ہے اور معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */