ہمیر پور ضمنی الیکشن: بی ایس پی کے لئے بڑا جھٹکا

ہمیر پور میں صدر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کے کل آئے نتیجے نے بہوجن سماج پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے اپنی سیٹ برقرار رکھی ہے جبکہ سماج وادی پارٹی ہار کر بھی خوش ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور میں صدر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کے کل آئے نتیجے نے بہوجن سماج پارٹی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے اپنی سیٹ برقرار رکھی ہے جبکہ سماج وادی پارٹی ہار کر بھی خوش ہے۔

بی ایس پی کافی سالوں کےبعد ضمنی الیکشن میں میدان میں اتری تھی۔ پارٹی نے آنے والے 21 اکتوبر وک 11 مزید سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے نتائج یہ بتائیں گے کہ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کونسی سی پارٹی ٹکر دےگی۔ بی ایس پی اس امید کے ساتھ ہمیر پور کے ضمنی الیکشن میں میدان میں اتری تھی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اس کا مقابلہ بی جے پی سے ہی ہوگا۔


پارٹی نے اس لئے دلت۔مسلم گٹھ جوڑ کے تحت نوشاد علی کو اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن وہ تیسرے نمبر پر رہے اور انہیں تیس ہزار ووٹ سے بھی کم ووٹ ملے ہیں۔ حالانکہ پارٹی سپریمو مایاوتی نے اس کا ٹھیکرا ای وی ایم پر پھوڑا ہے اور کہا کہ جان بوجھ کر بی ایس پی کو تیسرے مقام پر ڈھکیلا گیا۔ ہمیر پور ضمنی انتخاب میں جیت درج کرنے کے باوجود بی جے پی کے ووٹ فیصد میں کمی آئی ہے۔ اسی طرح سے بی ایس پی کے ووٹ فیصد میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ایس پی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے اس لئے پارٹی ہار کے باوجود بھی خوش ہے۔

ایس پی کے ترجمان راجیندر چودھری کہتے ہیں کہ اگلے اسمبلی انتخاب میں پارٹی بی جے پی کی اصل حلیف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے ان کے حامی ووٹ ڈالنے نہیں پہنچ سکے۔ بی جے پی کے یوراج سنگھ نے ایس پی کے منوج پرجا پتی کو 17 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا۔یہ سیٹ بی جے پی کے اشوک چنڈیل کے ایک مقدمے میں سزایافتہ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔


بی ایس پی اپنی شکست کی وجہ پارٹی کے زمینی لیڈروں کے مستعفی ہونے اور کچھ فیصلوں پر مرکزی حکومت کا ساتھ دینے کو بھی مانتی ہے۔ پارٹی کے ایک سینئرلیڈر و سابق ایم ایل اے نے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے پر مایاوتی کے مرکزی کے فیصلے کی تائید سے یہ پیغام گیا کہ بی ایس پی بی جے پی کے قریب جارہی ہے۔ اس لئے ہمیر پور سیٹ پر دلت۔مسلمان گٹھ جوڑ نام رہا اور مسلمانون کا ووٹ ایس پی کو چلا گیا۔ حالانکہ ان کا دعوی تھا کہ 21 اکتوبر کو جن 11 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں ان پر پارٹی کا مظاہرہ اچھا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */