ہاف گلاس واٹر: پانی ذخیرہ کرنے کی انوکھی پہل 

راجستھان کے بھیلواڑا ضلع میں واٹرہارویسٹنگ کےلئے انوکھی پہل کرتے ہوئے ہاف گلاس واٹر مہم کی شروعات کی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان کے بھیلواڑا ضلع میں واٹرہارویسٹنگ کےلئے انوکھی پہل کرتے ہوئے ہاف گلاس واٹر مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ ضلع کلیکٹر بھیل واڑا راجیندر بھٹ نے ضلع میں جب آپ کو آدھے گلاس پانی کی پیاس ہو تو آپ پورا گلاس پانی کیوں منگائیں ،اور جتنا پییں اتنا ہی خراب کیوں کریں،واٹرہارویسٹنگ کے اس انوکھے طریقےسے ہاف گلاس واٹرمہم کو شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سطحی ،بلاک سطحی اور گرام پنچایت سطحی سرکاری،نیم سرکاری تنظیموں ،تعلیم اداروں اور پنچایتی راج محکمے کے افسروں اور ملازمین کو اپنے ماتحت دفتروں میں مہمانوں کےلئے انہیں پوچھ کر ہی پانی دیاجائے اورپہلی بار آدھا گلاس پانی ہی پیش کریں۔اس پہل کو شروع کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے سبھی ضلع سطحی افسروں سے اپنے ماتحت دفتروں کے ملازمین کو حکم جاری کرکے،مہم کی موثر عمل درآمدگی کی ہدایت بھی دی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بھیل واڑا میں کچھ وقت پہلے تک پانی کی سپلائی ریل کے ذریعہ ہوتی تھی،اس لئے شہر کے لوگ پانی کی قیمت کو سمجھتے ہیں۔اب چمبل سے پینے کے پانی کی سپلائی شروع ہوجانے پر اپنے آدھے بھرے مٹکوں کے پانی کو ضائع نہ کریں بلکہ اس کا صحیح استعمال کریں۔آر او سے نکلنے والے پانی کا بھی کہیں نہ کہیں استعمال کریں تبھی ہم پینے کے پانی کے اس شدید مسئلے سے نمٹنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان جیسی ریاست میں واٹرہارویسٹنگ ایک روایت رہی ہے۔ہم اچھی عادت کی شروعات کریں اور اسے آنےوالی نسلوں تک پہنچائیں تاکہ زمین پر رہنے والی آئندہ نسلوں تک پانی مہیا کرایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو کہیں بھی آدھا گلاس پانی پیش کرنے پر آپ ناراض نہ ہوں،آپ جتنا چاہیں پانی پئیں اور پانی برباد نہ کریں۔ایسا نہ ہو کہ آدھا گلاس پانی پی کر آدھا گلاس ضائع نہ کریں۔اگر آدھا آدھا گلاس پانی ضائع ہوگا تو بڑا نقصان ہوگا۔آپ کو جتنی ضرورت ہو اتنا ہی پانی لیں۔


انہوں نے کہا کہ آدھاگلاس پانی مہم کو اپنی روزانہ کی عادت میں شامل کر لوگوں میں بیداری پھیلائیں،تاکہ عام لوگوں کو پتہ چلے اور پانی کی بچت ہونے پر ہم پانی کے بحران کے شدید مسئلے سے نمٹ سکیں گے۔مسٹر بھٹ نے کہا کہ یہ مہم عام لوگوں کے لئے شروع کی گئی ہے اس لئے سب کی ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کی فلاح کے لئے لائی گئی اس مہم میں آگے آکر اپنی طرف سے تعاون کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Aug 2019, 8:10 PM