حج 2019 کا اعلان جلد

نئی دہلی: ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں حج سیزن کے اختتام کے فوراً بعد ہی اگلے حج کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور حج 2019 کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

آج یہاں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی کی صدارت میں حج 2018کی کامیابی کے بعد جائزہ اور حج2019کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں اقلیتی امورکی وزارت‘ وزرات خارجہ‘ شہری ہوابازی کی وزارت‘ وزارت صحت اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سینئر افسران نیزسعودی عرب میں ہندوستانی سفارت خانہ اور قونصل خانہ کے سینئر افسران شامل ہوئے۔

میٹنگ میں 2018میں بغیر سبسڈی کے پہلی مرتبہ حج کو حاجیوں کے حق میں پایا گیا ۔ بچولیوں اور بدعنوانی کے خلاف کا رروائی کا نتیجہ رہا کہ سبسڈی ختم ہونے کے باوجود بھی حج 2018غیر ضروری مہنگا نہیں ہونے دیا گیا۔

نقوی نے کہا کہ برسوں بعد حج 2018 کے لئے ہوائی جہاز کے کرائے میں ریکارڈ گراوٹ ہوئی۔ 2017 میں ایک لاکھ 24ہزار حاجیوں کے لئے 1030 کروڑ روپے ایرلائنس کمپنیوں کو کرایہ کے طورپر ادا کئے گئے تھے جبکہ 2018 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سے جانے والے ایک لاکھ 28ہزار 702 حاجیوں کے لئے 973 کروڑ روپے دئیے گئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 57 کروڑ روپے کم ہیں۔

نقوی نے حج 2018 کے کامیاب انعقاد کے لئے سعودی عرب حکومت اور ہندوستان میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کومبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سلامتی‘ سہولت ‘ صحت اور خدمات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔