گیانواپی مسجد تنازعہ: پانی کے ٹینک کی صفائی کے لیے عرضی پر غور کرے گا سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ وارانسی میں متنازعہ گیانواپی مسجد کی پانی کی ٹنکی کی صفائی کی درخواست کرنے والی عرضی پر غور کرے گا

<div class="paragraphs"><p>گیانواپی مسجد / آئی اے این ایس</p></div>

گیانواپی مسجد / آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ وہ وارانسی میں متنازعہ گیانواپی مسجد کی پانی کی ٹنکی کی صفائی کی درخواست کرنے والی عرضی پر غور کرے گا۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے غور کرنے کا یقین دلاتے ہوئے عرضی گزار کچھ خواتین کا موقع پیش کر رہے وکیل وشنو شنکر جین سے کہا کہ وہ اس معاملے میں ای میل کے ذریعے درخواست بھیجیں۔

بنچ کے سامنے بحث کرتے ہوئے جین نے کہا کہ اس سے متعلق معاملہ 12 جنوری کو درج فہرست دکھایا گیا ہے، لیکن عرضی گزاروں کی درخواست ہے کہ اس سے پہلے ٹنکی کی صفائی کی اجازت کے معاملے کی سماعت کی جائے۔

اپنی درخواست میں خواتین نے کہا کہ سروے 16 مئی 2022 کو کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے پانی کی ٹنکی کی صفائی نہیں کی گئی۔ اس سے بدبو آتی ہے۔ درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ اس پانی کے ٹنکی کے قریب (عدالت کے مقرر کردہ کمشنر کے سروے کے دوران) ایک ’شیو لنگ‘ ملا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔