گجرات فسادات: جھوٹے الزامات لگانے والے مودی اور ملک سے معافی مانگیں، امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تمام الزامات سیاسی سازش کے تحت لگائے گئے تھے اور اب الزامات لگانے والوں کو وزیر اعظم مودی سے معافی مانگنی چاہیے۔

امت شاہ / ویڈیو گریب
امت شاہ / ویڈیو گریب
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات فسادات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی سازش کے تحت الزام لگایا گیا تھا اور الزامات لگانے والوں کو اب وزیر اعظم مودی، ملک اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے۔

امت شاہ نے آج سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو کے اقتباسات کو سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تمام الزامات سیاسی سازش کے تحت لگائے گئے تھے اور اب یہ الزامات لگانے والوں کو وزیر اعظم مودی سے معافی مانگنی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ "سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ نریندر مودی جی پر لگائے گئے الزامات ایک سیاسی سازش تھی۔ مودی جی ایک لفظ بولے بغیر 18-19 سال تک بھگوان شنکر کے زہر پینے کی طرح تمام دکھوں سے لڑتے رہے۔ اب جب کہ سچ سونے کی طرح چمکتا ہوا سامنے آیا ہے، یہ فخر کی بات ہے۔‘‘

اپنے ایک ٹوئٹ میں امت شاہ نے کہا "نریندر مودی نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے کہ جمہوریت میں آئین کا احترام کیسے کیا جا سکتا ہے۔ مودی جی سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی لیکن ہم نے کوئی دھرنا نہیں دیا۔ اگر جھوٹے الزامات لگانے والوں میں ضمیر ہے تو انہیں مودی جی، بی جے پی اور ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */