گجرات: آیورویدک سیرپ میں نشہ! راجکوٹ میں 5 ٹرک نشیلی دوائیں ضبط، کرائم برانچ نے گھوٹالہ کا کیا انکشاف

کرائم برانچ نے سیرپ یعنی نشیلے مشروب کو آگے کی جانچ کے لیے ایف ایس ایل بھیج دیا ہے، ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس سیرپ کا پروڈکشن وڈودرا میں کیا جا رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سیرپ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سیرپ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گجرات کے راجکوٹ کرائم برانچ نے ایک ایسے گھوٹالہ کا انکشاف کیا ہے جسے جان کر کئی لوگ حیران ہو جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آیورویدک سیرپ کے نام پر بڑی مقدار میں نشیلا مشروب لوگوں تک پہنچایا جا رہا تھا۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے پورے معاملے کی نگرانی کی اور بڑی مقدار میں سیرپ کے نام پر فروخت کی جا رہی نشیلی اشیاء ضبط کی۔

نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 گجراتی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شاپر اور ہڈکو کے پاس کرائم برانچ نے 5 ٹرک نشیلی سیرپ ضبط کی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 73 لاکھ روپے ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس نشیلی اشیا کو الگ الگ دکانوں پر پہنچایا جا رہا تھا۔ کرائم برانچ نے اس سیرپ یعنی نشیلے مشروب کو آگے کی جانچ کے لیے ایف ایس ایل بھیج دیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس سیرپ کا پروڈکشن وڈودرا میں کیا جا رہا تھا۔ مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس کے پیچھے موجود لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔