گجرات: رتھ یاترا سے قبل مسلمانوں نے چاندی کا رتھ مہنت کو سونپا

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گودھرا واقعہ کے بعد سے خیرسگالی کے طور پر مہنت کو چاندی کا رتھ سونپنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب اس روایت کو بیس سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے

فائل تصویر
فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

احمد آباد: گجرات حکومت نے احمد آباد کے تاریخی لارڈ جگن ناتھ مندر کی سالانہ رتھ یاترا کو متعدد شرائط کے ساتھ اس بار منظوری دے دی ہے اور ہر سال کی طرح قوی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت دلیپ داس کو چاندی سے تیار کردہ رتھ سونپا۔

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گودھرا واقعہ کے بعد سے خیرسگالی کے طور پر مہنت کو چاندی کا رتھ سونپنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب اس روایت کو بیس سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔

اتوار کے پروگرام کے مطابق حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس کے قائدین مندر میں تین رتھوں کی پوجا کر کے پرساد حاصل کریں گے۔ شام کی آرتی میں وزیر اعلی وجے روپانی شریک ہوں گے۔


گذشتہ روز اس مندر میں ’نیترو اپچار پوجا‘ (آنکھوں کے علاج کی عبادت کا طریقہ) قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی اور وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے مکمل کرائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔