گروپ کیپٹن ابھینندن کو ’ویر چکر‘ اور پرکاش جادھو کو ’کیرتی چکر‘ سے نوازا گیا

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ڈیفنس ایوارڈ تقریب میں گروپ کیپٹن وردھمان کو ویر چکر اور بعد از مرگ آرمی نائک سوم بیر کو شوریہ چکر سے نوازا۔

تصویر ٹوئٹر @rashtrapatibhvn
تصویر ٹوئٹر @rashtrapatibhvn
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند نے آج یہاں مسلح افواج کے بہادر جوانوں بشمول ایئر فورس کے گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان کو بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک کر کے مادر وطن کی حفاظت کے لیے ان کی بہادری اور جرأت پر ’ویر چکر‘ سے نوازا گیا۔

صدر کووند نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ڈیفنس ایوارڈ تقریب میں گروپ کیپٹن وردھمان کو ویر چکر اور بعد از مرگ آرمی نائک سوم بیر کو شوریہ چکر سے نوازا۔ گروپ کیپٹن ورتھمان نے 27 فروری 2019 کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے دوران پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایا تھا۔


جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے فوج کے کانسٹیبل پرکاش جادھو کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا ہے۔ صدر مملکت نے تقریب میں کئی دیگر بہادروں کو بھی بہادری کے اعزازات سے نوازا۔ ان ایوارڈز کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا اور صدر کووند نے آج ان ایوارڈز کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔