گریٹر نوئیڈا: گیلکسی پلازہ میں آتشزدگی سے کئی افراد جھلسے، کچھ لوگوں نے تیسری اور پانچویں منزل سے لگائی چھلانگ

گیلکسی پلازہ میں آتشزدگی کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں نظر آ رہا ہے کہ لوگ کھڑکیوں سے لٹکے ہوئے ہیں، کچھ لوگوں نے جان بچانے کے لیے تیسری اور پانچویں منزل سے چھلانگ بھی لگا دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گریٹر نوئیڈا کے گور سٹی واقع گیلکسی پلازہ میں جمعرات کی دوپہر شدید آگ لگ گئی جس کے بعد لوگ اپنی جان بچانے کے لیے اوپر سے کودتے ہوئے دکھائی دیئے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے جس میں کئی لوگوں کے جھلسنے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ گور سٹی 1 میں ایوینیو 1 کی تیسری منزل پر پیش آیا ہے۔ یہ علاقہ بسرکھ تھانہ حلقہ میں آتا ہے۔

گیلکسی پلازہ میں آتشزدگی کی جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں دکھائی دے رہا ہے کہ لوگ جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں کے تیسری اور کچھ لوگوں کے پانچویں منزل سے کودنے کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں تیسری منزل سے شیشہ توڑ کر ایک لڑکی اور دو لڑکے نیچے کودتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کو اس دوران سنگین چوٹیں بھی پہنچی ہیں۔ اطمینان بخش بات یہ رہی کہ کودنے والے لوگوں کے لیے نیچے گدے بچھائے گئے تھے۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں چل رہی ہیں۔ اس درمیان یہ بھی خبر سامنے آ رہی ہے کہ بلڈر کے پاس سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ حادثہ کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ کی نیند کھلی اور وہ معاملے کی تفتیش میں مصروف ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔