حکومت ہند کو بیرونی ممالک کی جنگ کے تئیں اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہنا چاہئے: مایاوتی

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین جنگ پر کہا تھا کہ آج کا زمانہ جنگ کا نہیں ہے۔ اب حکومت ہند کو غزہ میں جاری جنگ پر بھی اپنے اسی موقف پر قائم رہنا چاہیے

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین جنگ پر کہا تھا کہ آج کا زمانہ جنگ کا نہیں ہے۔ اب حکومت ہند کو غزہ میں جاری جنگ پر بھی اپنے اسی موقف پر قائم رہنا چاہیے۔

مایاوتی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا، 'جب مودی جی نے روس- یوکرین جنگ کے بارے میں کہا کہ آج کا دور جنگ کا نہیں ہے، تو مغربی لیڈروں نے ان کی بہت تعریف کی تھی۔ اب ہندوستان کو غزہ جنگ کے حوالے سے بھی اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم رہنے کی ضرورت ہے، جس کا احساس سب کو ہونا چاہیے۔"


انہوں نے کہا، ’’دنیا میں کہیں بھی جنگ کیوں نہ ہو، آج کی عالمی نظام میں زیادہ تر ممالک کی معیشتیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ یوکرین کی جنگ جاری ہے اور پوری دنیا اس سے متاثر ہے۔ اس لیے کسی کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ دنیا میں کسی بھی دوسری نئی جنگ انسانیت کے لیے کتنی تباہ کن ہوگی۔‘‘

بی ایس پی سپریمو نے کہا، ’’اپنی آزادی کے بعد سے، ہندوستان دنیا میں امن، ہم آہنگی اور آزادی اور غیرجانبداری وغیرہ کے حوالے سے بہت سرگرم رہا ہے، جس کی تحریک اور طاقت اسے اس کے مساواتی اور انسانیت پسند آئین سے ملی ہے۔ ہندوستان کی یہ امتیازی شناخت دنیا بھر میں قائم رہنی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔