سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیاد پر غور کرے: سپریم کورٹ
جسٹس دیپک گپتا نے کہا ”سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لئے سخت گائیڈ لائنس طے ہونی چاہئیں اور ہماری پرائیویسی کی حفاظت ہونی چاہیے۔“

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ حکومت اس معاملے پر ترجیحی بنیاد پر غور کرے۔ جسٹس دیپک گپتا نے کہا ”سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لئے سخت گائیڈ لائنس طے ہونی چاہئیں۔ ہماری پرائیویسی کی حفاظت ہونی چاہیے۔“
عدالت نے حکومت سے اس معاملے پر تین ہفتہ کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کے لئے کہا کہ وہ کب تک گائیڈ لائنس تیار کرے گی۔ جسٹس گپتا نے کہا ”ہمیں اس کی سخت ضرورت ہے کہ آن لائن جرائم اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات ڈالنے والے لوگوں کو ٹریک کیا جانا چاہیے۔ ہم اسے یہ کہہ کر یوں ہی نہیں چھوڑ سکتے کہ ہمارے پاس اسے روکنے کی تکنیک نہیں ہے۔ اگر حکومت کے پاس اسے روکنے کی تکنیک ہے تو اسے روکے۔“
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ حکومت طاقت ور ہے۔ اس کے پاس یہ سب روکنے کے لئے لامحدود اختیارات ہیں۔ اور لوگوں کی پرائیویسی کے حقوق کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ کسی کو بلا وجہ پریشان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹرول کیوں کرے اور اسے اپنے کردار پر جھوٹے بیانات کے ذریعہ کیچڑ کیوں اچھالنے دیا جائے۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
