کورونا کی دوسری لہر روکنے میں حکومت ناکام

ملک میں کووڈ کا ٹیکہ بن چکا ہے لیکن ٹیکہ کاری تیزی سے نہیں ہورہی ہےاور آرٹی پی سی آر کی ٹیسٹنگ میں تاخیر ہورہی ہے ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کورونا کی دوسری لہر کی زد میں ہے اور حکومت اس کو روکنے میں ناکام رہی ہے اس لئے وبا کو کنٹرول کرنے کےلئے قومی پالیسی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفریس میں کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے یا آنے والی ہے اور یہ دعوی کئی ریٹنگ ایجنسیاں بھی کرچکی ہیں لیکن حکومت اسے روکنے کےلئے ضروری قدم اٹھانے میں کامیاب نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ کا ٹیکہ بن چکا ہے لیکن ٹیکہ کاری تیزی سے نہیں ہورہی ہے۔ یہی نہیں آرٹی پی سی آر کی ٹیسٹنگ میں تاخیر ہورہی ہے ۔ حکومت کورونا کو روکنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ کورونا کی ٹیکہ کاری کےلئے ایک قومی پالیسی بنائی جانی چاہئے۔ ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے اور مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ دہلی میں ہفتے کو کورونا کے 823 معاملے سامنے آئے جبکہ ستمبر میں اس سے کم معاملے تھے۔ اسی طرح سے پنجاب میں 2370 معاملے سامنے آئے ہیں لیکن ستمبر میں جب کورونا بلندی پر تھا تو پنجاب میں ایک دن میں 800 معاملے ہر روز آرہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔