’ہرش وردھن اور جے شنکر کو فوراً برخاست کر دینا چاہئے، حکومت کو صرف اپنی شبیہ کی فکر‘

نریندر مودی چاپلوسوں سے دور رہ کر کورونا سے نمٹنے کے لئے سائنسدانوں اور ماہرین سے بات کریں تاکہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ان کے مشورے کے مطابق اقدامات کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے نمٹنے میں زمینی حقائق کے ساتھ شفافیت سے کام نہیں کررہی ہے اور وزیر صحت ہرش وردھن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر ذمہ داری نبھانے کے بجائے حکومت کے امیج مینجمنٹ کے کام میں مصروف ہیں۔ دونوں وزراء کو فوری طور پر برخاست کر دینا چاہئے۔

کانگریس ترجمان سپریہ سری نیت نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو ملک کی اصل حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت کے ساتھ کورونا سے جنگ لڑنی چاہئے۔ ملک کو کورونا کی وبا سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس پالیسی پر کام کرنا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر صحت اور وزیر خارجہ اپنے فرائض صحیح طریقے سے نہیں نبھا رہے ہیں۔ دونوں وزرا ذمہ داری کے ساتھ اپنے محکموں کی دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں اور وہ صرف اپنی حکومت کی شبیہ کو بہتر بنانے کے انتظام میں مصروف ہیں۔ ان کا مشورہ تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاپلوسوں سے دور رہ کر کورونا سے نمٹنے کے لئے سائنسدانوں اور ماہرین سے بات کریں تاکہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ان کے مشورے کے مطابق اقدامات کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ بیرون ممالک سے جو راحت مل رہی ہے اس کا صحیح انتظام نہیں کیا جارہا ہے۔ اگر حکومت بیرون ممالک سے ملی امداد کی تقسیم اگر صحیح طریقے سے کرتی تو پچھلے ہفتے کم از کم 23 ہزار جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 May 2021, 4:37 AM