حکومت دوستوں کے فائدےکے لیے کسانوں کے مفادات کو پامال کر رہی ہے: کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اب جب کسان اپنے حقوق مانگ رہے ہیں تو مودی حکومت ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے لیکن کسانوں کے مفادات کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔

کھڑگے نے کہا ’’مودی حکومت نے اپنے چنندہ سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کسانوں کے مفادات کو مسلسل قربان کیا ہے۔ جب ملک کے ان داتا کسان بمپر فصل پیدا کرکے اسے برآمد کرنا چاہتے ہیں تو مودی سرکار گیہوں، چاول، چینی، پیاز، دالوں وغیرہ کی برآمد پر پابندی لگا دیتی ہے۔


انہوں نے کہا ’’بی جے پی نے اپنی پوری مدت کاری میں ایسا ہی کیا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ زرعی برآمدات، جو کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت میں 153 فیصد بڑھی تھی، بی جے پی کے دور حکومت میں صرف 64 فیصد بڑھی۔ بھلے ہی مودی حکومت کی ’ایم ایس پی‘ اور ’دوگنی آمدنی‘ کی گارنٹی فرضی نکلی، لیکن کسان مخالف بی جے پی نے ہمارے 62 کروڑ کسانوں کی کمر توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اب جب کسان اپنے حقوق مانگ رہے ہیں تو مودی حکومت ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔