یوگی کے وزیر نے اردلی سے صاف کرائی چپل، تصویر وائرل

وزیر راجندر پرتاپ سنگھ ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پہنچے تھے، بتایا جا رہا ہے کہ تصویر اسی تقریب کی ہے۔ تصویر میں اردلی ان کی چپل صاف کرتا نظر آ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

عوام کو اخلاقیات کا درس دینے والے یوپی حکومت کے وزیر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس اخلاقیات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ تصویر کشی نگر کی ہے، جس میں یوگی کے وزیر مملکت راجندر پرتاپ سنگھ عرم موتی سنگھ کی چپل اردلی اپنے ہاتھوں سے صاف کرتا نظر آ رہا ہے۔

وزیر موتی سنگھ ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے، بتایا جا رہا ہے کہ تصویر اسی تقریب کی ہے۔ فوٹو میں اردلی اپنے ہاتھوں سے ان کی چپل کو صاف کرتا نظر آ رہا ہے۔ اسی دوران کسی نے موبائل سے ان کی تصویر کھینچ لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ حالانکہ جب وزیر سے اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے لاتعلقی ظاہر کی۔ انہوں نے ایسے کسی واقعہ کے پیش آنے سے صاف انکار کر دیا۔

اتنا ہی نہیں وزیر کچھ بولتے اس سے پہلے ہی ان کے ساتھ موجود ونے رائے نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ منتری جی نے تو اپنے ہاتھوں سے لال رومال سے چپل صاف کی ہے۔ حالانکہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سچ کیا ہے اور کیا جھوٹ!۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔