لڑکی کی عریاں ویڈیو کال! لوگوں کو شکار بنانے کے لئے ٹھگوں کا نیا جال

ٹھگ اپنے شکار کو ویڈیو بھیج کر دھمکی دیتے ہیں کہ اگر انہیں مانگی گئی رقم نہ دی گئی تو ان کو وائرل کر دیا جائے گا، اپنی بدنامی کے خوف سے لوگ جال میں پھنس جاتے ہیں اور انہیں پیسے دیتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا: دہلی این سی آر کے سب سے ہائی ٹیک ضلع مانے جانے والے گوتم بدھ نگر میں گزشتہ کئی دنوں سے ٹھگی کا ایک نیا طریقہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس میں لڑکیاں ویڈیو کال کرتی ہیں اور لاکھوں روپے کی ٹھگی کر لیتی ہیں۔ شکار سب کچھ جانتے ہوئے بھی لاکھوں روپے گنوا بیٹھتا ہے۔ اس طرح کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں ان لڑکیوں نے ضلع کے معروف سرکاری اور پرائیویٹ ملازمین سے ٹھگی کی ہے۔

جب شاطر لڑکی ویڈیو کال کرتی ہے تو جیسے ہی سامنے والا شخص کال اٹھاتا ہے وہ موبائل اسکرین پر عریاں نظر آتی ہے۔ کال اٹھانے کے بعد جب تک سامنے والے کو کچھ سمجھ آتی ہے، ٹھگ کچھ فحش حرکتیں کر کے اسکرین ریکارڈ کر لیتے ہیں اور اس کے بعد اپنے شکار کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ ٹھگ اپنے شکار کو اس کی ویڈیو بھیج کر دھمکی دیتے ہیں کہ اگر انہیں مانگی گئی رقم نہ دی گئی تو یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔ اپنی بدنامی کے خوف سے لوگ ان کے جال میں پھنستے ہیں اور انہیں پیسے دیتے ہیں۔


گزشتہ دنوں ان ٹھگوں نے سیکٹر 62 میں رہنے والے ایک ریٹائرڈ افسر سے اسی طرح کی کال کر کے لاکھوں روپے کی ٹھگی کی تھی۔ اس کے علاوہ سیکٹر 76 کی ایک سوسائٹی میں رہنے والے ایک معروف شخص کو بھی 2 لاکھ سے زائد کی ٹھگی کا شکار بنایا جا چکا ہے۔

اس معاملے میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ یہ سائبر فراڈ کا نیا طریقہ ہے۔ ایسے ٹھگوں کی ویڈیو کال سے بچنے کے لیے کوشش کرنی چاہئے کہ اس قسم کی فراڈ ویڈیو کالز یا نامعلوم نمبروں سے آنے والی ویڈیو کالز موصول نہ ہوں۔ اگر اس قسم کی کال موصول ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دی جانی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */