تہاڑ جیل میں گینگ وار، دہلی کا بدنام زمانہ گینگسٹر ٹِلّو تاج پوریا کا قتل

ٹلو تاج پوریا پر تہاڑ جیل میں جان لیوا حملہ کیا گیا، جس کے بعد اسے دین دیال اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس نے دوران علاج دم توڑ دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل سے گینگ وار کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جیل کے اندر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔ اس دوران گینگسٹر ٹلو پر بھی جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اس میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا، جس کے بعد تہاڑ جیل انتظامیہ نے اسے دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل نمبر 8 میں بند یوگیش ٹنڈا نامی قیدی نے جیل نمبر 9 میں بند ٹلو پر اچانک لوہے کی گرل سے حملہ کر دیا اور اس حملے میں ٹِلو بری طرح زخمی ہو گیا۔

ٹلو تاج پوریا 24 ستمبر 2021 کو دہلی کی روہنی کورٹ میں ہونے والی فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ گینگسٹر ٹِلو نے دونوں شوٹروں کو گینگسٹر جتیندر گوگی کو عدالت میں مارنے کی تربیت دی تھی۔ انہیں وکلاء جیسا نظر آنے، پیشہ ورانہ انداز میں ان جیسا برتاؤ کرنے کی تربیت دی گئی اور ملزم امنگ کے گھر حیدر پور میں تربیت دی گئی، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہے۔ عدالت میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ اس معاملے میں پولیس نے 111 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی تھی۔


خیال رہے کہ ٹلو کے خلاف قتل، غیر قانونی قبضہ اور جبری وصولی سمیت جرائم کے کئی معاملے درج ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ گینگسٹر جتیندر گوگی اور ٹلو بہترین دوست تھے لیکن کالج الیکشن کے دوران دونوں کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس کی ایک وجہ تھی، کیونکہ دونوں مختلف امیدواروں کی حمایت میں مہم چلا رہے تھے۔ کالج چھوڑنے کے بعد دونوں جرائم کی دنیا میں آ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔