دہلی پھر ہوئی شرمسار، کار کے اندر ازبکستانی خَاتون کی اجتماعی عصمت دری

جنوب-مغربی ضلع کے تھانہ وسنت کنج علاقہ میں ایک ازبکستانی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق اجتماعی عصمت دری کے اس واقعہ کو اسکارپیو کار کے اندر انجام دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جنوب-مغربی ضلع کے تھانہ وسنت کنج علاقہ میں ایک ازبکستانی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ سے ایک بار پھر ریاست دہلی شرمسار ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجتماعی عصمت دری کا یہ واقعہ کچھ شر پسند عناصر نے اسکارپیو کار کے اندر انجام دیا۔ اس سلسلے میں پولس نے تین لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

ضلع پولس کے ایکا فسر نے تھانہ وسنت کنج میں اس معاملے میں کیس درج کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ خبر لکھے جانے تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔ تھانہ میں درج شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 31 سال ہے جب کہ اہم ملزم کی عمر 25 سال ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اہم ملزم اور خاتون پہلے سے ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے تھے۔


پولس کو ملی شکایت میں خاتون کے ذریعہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسے اہم ملزم نے بہانے سے وسنت کنج علاقہ میں 10 اگست کو بلایا۔ جب خاتون وہاں پہنچی تو اس کے جاننے والے شخص نے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کو انجام دیا۔ پولس کے مطابق خاتون نے جب احتجاج کیا تو اسے بری طرح پیٹا بھی گیا۔ اگلے دن خاتون نے پولس کو پورے معاملے کی جانکاری دی۔

دہلی پولس کے مطابق خاتون تقریباً 6 مہینے سے دہلی میں مقیم ہے جب کہ اہم ملزم گڑگاوں کا باشندہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Aug 2019, 1:10 PM
/* */