’گاندھی‘ کی جگہ ’آر ایس ایس‘ کو ملک کی علامت بنانے کی کوشش: سونیا گاندھی

راہل گاندھی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کانگریس کے صدر دفتر سے راج گھاٹ تک پیدل مارچ نکالا اور باپو کو ان کی آرام گاہ پر خراج عقیدت پیش کیا

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
user

قومی آوازبیورو

02 Oct 2019, 1:14 PM

سونیا گاندھی کا آر ایس ایس پر نشانہ، کہا- ’باپو آج دکھی ہوتے!‘

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے ’گاندھی سندیش یاترا‘ کے نام سے نکالے گئے مارچ کے اختتام پر سونیا گاندھی نے کہا کہ کچھ لوگ آر ایس ایس کو ملک کی علامت بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیں ہے۔ ہمارے ملک کی بنیاد میں گاندھی کا نظریہ ہے۔

کانگریس کارکنان سے خطاب کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے پوری دنیا کو عدم تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی طرف راغب کیا۔ آج ہندوستان جہاں پہنچا ہے وہ گاندھی کے راستہ پر چل کر ہی پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی کا نام لینا آسان ہے لیکن اس راستہ پر چلنا بہت مشکل ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے راستہ سے ہٹ کر اپنی سمت میں لے جانے والے پہلے کبھی کم نہیں تھے، گزشتہ کچھ سالوں میں سام دام دنڈ بھید کا کھلا کاروبار کر کے وہ اپنے آپ کو بہت طاقت ور سمجھتے ہیں، اس کے باوجود ہندوستان بھٹکا نہیں ہے کیوں ہمارے ملک کی بنیاد میں گاندھی کے نظریات ہیں۔

02 Oct 2019, 1:49 PM

گاندھی جینتی کے موقع پر وزیر اعلی کمل ناتھ کی پیدل یاترا

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے گاندھی جینتی پر کہا کہ ملک، دنیا اور سماج میں پھیلے تناؤ سے آزاد ہونے کےلئے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے نظریے کو اپنانے اور ان کے دکھائے راستے پر چلنا ضروری ہے۔

وزیر اعلی کمل ناتھ آج مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش پر مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ذریعہ منعقد پد یاترا میں شامل ہوئے۔انہوں نے مقامی روشن پورا چوراہے سے منٹو ہال میں واقع مہتاما گاندھی مجسمے تک پدیاترا کی۔انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھولوں کےہار چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد وہ پرانی ودھان سبھا چوراہے پر واقع سابق وزیراعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کے مجسمے کے مقام پر پہنچے اور ان کے مجسمے پر بھی پھولوں کے ہار چڑھا کر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ مہاتما گاندھی صرف ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا کےلیڈر تھے۔انہوں نے اپنی شخصیت اور کاموں سے پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائی تھی۔انہوں نے امریکہ کے صدر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کام کرنے کی جگہ پر بھی مہاتما گاندھی کی تصویر لگی ہوئی ہے۔

02 Oct 2019, 1:43 PM

راہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’’بابائے قوم مہاتماگاندھی جی کو ان کی 150ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت ،جنہوں نے اپنے الفاظ اور کاموں کے ذریعہ سے ہمیں سکھایا کہ سبھی زندہ مخلوق کےلئے محبت اور عدم تشدد ہی استحصال ،شدت پسندی اور نفرت کو ہرانے کا واحد طریقہ ہے۔‘‘


02 Oct 2019, 11:45 AM

کانگریس سندیش یاترا کی تصویری جھلکیاں

02 Oct 2019, 11:38 AM

کانگریس کا پیدل مارچ شروع، راہل گاندھی بھی شامل

مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کی طرف سے پیدل مارچ نکالا جا رہا ہے۔ گاندھی سندیش یاترا کے نام سے مارچ کا آغاز کانگریس کے دفتر سے ہو گیا ہے۔

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن

02 Oct 2019, 10:53 AM

کانگریس کا پیدل مارچ

نئی دہلی: مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی آج پیدل مارچ نکالیں گی۔ سونیا گاندھی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کانگریس کے صدر دفتر سے راج گھاٹ تک جائیں گے اور باپو کو ان کی آرام گاہ پر خراج عقیدت پیش کریں گی۔ راج گھاٹ پر سونیا گاندھی پارٹی رہنماؤں کو حلف بھی دلوائیں گی۔

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
گاندھی سندیش یاترا کی تیاری کرتے بچے

ادھر اتر پردیش میں بھی کانگریس کی طرف سے پیدل مارچ نکالا جا رہا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اس پیدل مارچ کی قیادت کریں گی۔

02 Oct 2019, 11:07 AM

مودی، سونیا اور منموہن کا گاندھی کو خراج عقیدت

ادھر، ملک بھر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آج 150 ویں جینتی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی اہم رہنماؤں نے دہلی میں واقع راج گھاٹ پر پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔