دہلی میں کورونا کا قہر جاری ، 3812 نئے کیسز

دار الحکومت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد، 33 کے اضافے سے 32,097 ہو گئی ہے۔ ان میں ہوم آئیسولیشن میں 18,910 ہیں۔ دہلی میں کورونا شرح اموات 2.02 فیصد ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دار الحکومت دہلی میں اتوار کو کورونا وائرس کے 3,800 سے زائد نئے کیسز پھر سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد تقریباً 2.25 لاکھ ہو گئی ہے تشویش کی بات یہ بھی ہے کہ کنٹینمنٹ زون میں بھی اضافہ جاری ہے۔ دہلی کی وزارت صحت کی جانب سےکل جاری اعداد و شمار کے مطابق 3,812 مریضوں کے سامنے آنے سے دار الحکومت دہلی میں متاثرین کی تعداد 2,46,711 ہو گئی۔ دریں اثناء مزید 3,742 کے صحتیاب ہونے سے اب تک کل 2,09,632 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ کورونا کے سبب مزید 37 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4,982 ہو گئی ہے۔

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 52,405 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور ان میں پوزیٹیو پائے جانے کی شرح 7.27 فیصد ہے۔ یہاں وائرس کے کل 25,55,007 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ قومی دار الحکومت میں فی 10 لاکھ پر ٹیسٹ کا اوسط اعداد و شمار 1,34,4,74 ہے۔ دہلی میں کل ٹیسٹ میں پوزیٹیو شرح 9.66 فیصد پائی جا رہی ہے۔

دار الحکومت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد، 33 کے اضافے سے 32,097 ہو گئی ہے۔ ان میں ہوم آئیسولیشن میں 18,910 ہیں۔ دہلی میں کورونا شرح اموات 2.02 فیصد ہے۔

کورونا کے بڑھتے قہر کی روک تھام کی کوشش میں کنٹینمینٹ زون کی تعداد آج بڑھ کر 1,872 ہو گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ دار الحکومت میں گذشتہ دنوں مسلسل چار ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آ چکے تھے۔

next