دہلی میں اتوار کو کورونا کے نئے معاملے 200 سے کم

راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57772نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب جانچ کی تعداد بڑھ کر 1.24 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نئے معاملے بڑھ کر 1330 سے زیادہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں کورونا کو لے کرتشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دہلی میں اتوار کے روز سرگرم معاملوں میں 28 کا اضافہ ہوا جس سے کورونا کےمعاملوں کی تعداد 1330 ہوگئی ہے۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے سے سرگرم معاملوں میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے کل جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 197 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 639289 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 168 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 627044 ہوگئی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح آج 98.08 فیصد پر مستحکم رہی۔

اس دوران مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 10910 پر پہنچ گئی۔ راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.71 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں ملک بھر میں دلی چوتھے مقام پر ہے۔


راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57772نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 1.24 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی پر جانچ کی اوسط 651615 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔