دہلی میں کورونا وائرس کے 66 نئے متاثرین، دو مریضوں کی موت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 69896 افراد کو کورونا وائرس کاٹیکہ لگایا گیا، ان میں سے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں کی تعداد 21256 اوردوسرے ڈوزوالوں کی تعداد 48640 رہی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 66 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور دو افراد کورونا وائرس کے باعث فوت ہوگئے۔ دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ زیر علاج مریضوں کی تعداد اب صرف 579 رہ گئی ہے ۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 66 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1435910 ہوگئی اور دو مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد25043 ہوگئی۔ دہلی اموات کےمعاملے میں پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔


دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 579 رہ گئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح 0.09 فیصد اور شرح اموات 1.74 فیصد پر برقرار ہے۔دہلی میں اس عرصے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کو مزید 72 مریضوں نے شکست دی اور اس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1410288 ہوگئی ہے۔دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 70758 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 49568 آر ٹی پی سی نمونے اورریپڈ اینیجن نمونوں کی تعداد 21،190 ہے۔

دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 9657900 ڈوزلگ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 69896 افراد کو کورونا وائرس کاٹیکہ لگایا گیا، ان میں سے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں کی تعداد 21256 اوردوسرے ڈوزوالوں کی تعداد 48640 رہی۔ دہلی میں ہوم آئیسولیشن میں رہنے والوں کی تعداد 167 پر مستحکم ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپتالوں میں 12571 کووڈ بیڈ دستیاب ہیں، ڈیڈیکیٹڈکووڈ نگہداشت کے مراکز میں 3871 اور ڈیڈیکیٹڈکووڈ صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں 177 بیڈ موجود ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20 اپریل کو ایک دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28395 کیسزدرج کئے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔