دہلی میں کورونا کے 24000 نئے معاملے ، 249 اموات

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 24،638 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9،30،179 ہوگئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دارالحکومت میں کورونا وائرس کے معاملات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیزی سے اضافہ جاری ہے اور اس عرصے کے دوران 24،000 سے زیادہ نئے معاملے رپورٹ ہوئےہیں اور 249 مزید مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ فعال معاملے 8،600 سے زیادہ بڑھ کر 85،000 تک پہنچ گئے۔واضح رہے گزشتہ دو دنوں کےمقابلہ جانچ کی تعداد کم ہوئی ہے اس کے باوجود نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں بدھ کو فعال معاملوں کی تعداد 8،477 زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 85،364 ہوگئی۔ دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلے میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملے میں یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 24،638 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9،30،179 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8،31،928 ہوگئی ہے۔

اس عرصے کے دوران 249 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 12،887 ہوگئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.39 فیصد ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔


دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78،768 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد 2.72 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔دریں اثنا ، دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 19،624 ہوگئی ہے جبکہ منگل کو یہ تعداد 17،151 تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔